اشتمال اراضی کیسز کی بلاوجہ طوالت ،شہری سراپا احتجاج
سرگودھا(نامہ نگار) موضع اوکھلی موہلہ، دودہ اور سگھ معافی سمیت دیگر علاقوں کے سینکڑوں افراد اشتمال اراضی کے کیسز کی بلاوجہ طوالت پر سراپا احتجاج بن گئے ۔۔۔
فتح محمد ، ریاض محمود ،محمد بشیر، ولی داد،مولا بخش، نذر حیات، حافظ محمد خان، ساجد محمود، محمد نذیر، اعجاز اکبر، نوریز خان، امجد نذیر، جمشید و دیگر نے بتایا کہ ہمارے موضع جات میں سکیم ہائے اشتمال اراضی منظور ہوئے 15سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے ، عملہ اشتمال کی زیادتیوں اور قانونی خلاف ورزیوں سے متاثر ہو کر ضلعی کلکٹر اشتمال کو اپیلیں دائر کیں مگر یہ بھی مسلسل التواء کا شکار ہیں، پٹواری سے لے کر اوپر تک کوئی بھی اس حوالے سے دلچسپی نہیں لیتا،جس کی وجہ سے آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور سائلین کی ایک بڑی تعداد ایک لمبے عرصے سے دفاتر میں خوار ہو رہے ہیں، کیسز کی بلاوجہ طوالت پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہے ، آج کل کلکٹر اشتمال کی خالی اے ڈی سی جی کے پاس ہیں، مگر وہ بھی وقت گزاری کر رہے ہیں۔
اور اشتمال اراضی کے کیسز کو ہاتھ لگانے کیلئے تیار نہیں، انہوں نے نئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی کلکٹر اشتمال کی سیٹ پر موذوں افسر کو تعینات کر کے داد رسی کی جائے ۔