کمر مشانی میں افغان جرگہ برائے آگاہی پولیومہم کا انعقاد

کمر مشانی میں افغان جرگہ برائے آگاہی پولیومہم کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )محکمہ صحت کے زیر اہتمام کمر مشانی میں افغان جرگہ برائے آگاہی پولیومہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علا قہ معززین اور افغان مشران کو مدعو کیا گیا۔

 جرگہ کا مقصد افغان مہاجرین اور لوگوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوانے سے متعلق آگاہی دینا تھا۔تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ مشران کو پولیو اور روٹین کی بروقت ویکسینیشن کے بارے میں بتایا گیا اور آنے والی پولیو مہم 28 نومبر کے سلسلے میں تعاون کی اپیل کی گئی، 28 نومبر سے ضلع میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل اور تحصیل پپلاں کی مخصوص چار یونین کونسلز(کچہ گجرات، کندیاں رورلر اور کندیاں ون اور ٹو) میں پولیو مہم شروع ہونے جا رہی ہے ۔ جرگے سے ڈویژنل آفیسر عمران نیازی نے خصوصی خطاب کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں