سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ،محمود الحق خان

سویڈن سے سفارتی تعلقات  ختم کیے جائیں ،محمود الحق خان

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )صدرجماعت اہلسنت ماڑی انڈس حافظ محمود الحق خان نے کہا ہے کہ سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

ایسی حرکات کر کے مسلمان کے صبر کا امتحان نہ لیں، ہم قرآن پاک کی بے حرمتی پر گستاخوں کو جہنم واصل کر کے جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے ہیں،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ہر بار گستاخی کر کے امت مسلمہ کا ایمان اور صبر دیکھنا چاہتے ہیں ،ایسے ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کے دلوں میں شدید نفرت پیدا کر رہے ہیں ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں