ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کنزیو مر پروٹیکشن کو نسل کا اجلاس

ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کنزیو مر پروٹیکشن کو نسل کا اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپوٹر )ڈسٹرکٹ کنزیو مر پروٹیکشن کو نسل کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رائے ذوالفقار علی نے کی ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل کنزیو مر پروٹیکشن کو نسل مجا ہد منیر کے علا وہ سرکاری و پرائیو یٹ ممبران نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ حکو مت پنجاب نے صارفین کی مشکلات کے ازالہ کیلئے کنزیو مر پروٹیکشن ایکٹ2005متعارف کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنزیو مر پروٹیکشن کو نسل کے قیا م کا بنیادی مقصد صارفین کے حقوق و مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کسی بھی دوکا ندار سے اشیاء کی خریداری کریں تو اشیاء کی خریداری کی رسید ضرورحاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ صارف خرید کر دہ اشیاء میں نقص یا غیر معیاری ہو نے کی صورت میں شکایت کنزیو مر پرو ٹیکشن کو نسل میں پیش کر سکتا ہے جس کا ازالہ کیا جائے گا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رائے ذوالفقار علی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا بنیادی مقصد صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ انھوں نے کنزیو مر پروٹیکشن کونسل کے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ سے متعلق لوگوں کو زیا دہ سے زیا دہ آگہی فراہم کی جا ئے تا کہ عوام اس فورم سے مستفید ہو سکیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں