ڈاکوئوں نے زمیندار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، فون چھین لیا

 ڈاکوئوں نے زمیندار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، فون چھین لیا

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا ) محب پور (ساہیوال) کے زمیندارملک صفدر عباس نتھوکہ نے ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کردی۔

مبینہ طور پر 20 جنوری کی رات ساڑھے نوبجے کے قریب ملک صفدر نتھوکہ سیال شریف اڈا سے گھر جارہے تھے جیسے ہی وہ شادی شہید قرستان کے قریب پہنچے تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکو سامنے آگئے اور انہوں نے اسلحہ کے زور پر ملک صفدر نتھوکہ سے ایک لاکھ پچاس ہزار رو پے ، موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ، ان کی خوش قسمتی سے چھوٹے موبائل ڈاکو ئوں سے محفوظ رہا ،ملک صفدر نتھوکہ کی کال پر ان کے دوست موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کردیا اور جلد ہی انہیں جالیا ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے اپنے گاؤں ککڑانی میں داخل ہوگئے گاؤں کے لوگ بھی باہر نکل آئے ڈاکو اپنے گھر میں چھپ کر فائرنگ کرتے رہے جبکہ ملک صفدر اور انکے ساتھیوں نے مکان کا گھیراو کر لیا، اسی اثنا میں ڈی ایس پی ملک عبدالرحمان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے عقبی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں کی فائرنگ کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنی جان پر کھیل کر ایک ڈاکو کو دبوچ لیا اود دوسرے کو ملک نسیم نے پکڑ لیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں