آٹابحران بدستور جاری،سیل پوائنٹس پر شہریوں کی لمبی قطاریں

 آٹابحران بدستور جاری،سیل پوائنٹس پر شہریوں کی لمبی قطاریں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں آٹے کا بحران بدستور جاری، گورنمنٹ کی طرف سے دکانداروں کو آٹا کی سبسڈی کوٹہ فراہمی کی بندش کے باعث شہر میں لگائے گئے۔۔۔

 سیل پوائنٹس پر شہری لمبی قطاروں میں لگ کر آٹا کے حصول کے لئے پریشان جبکہ ہوٹل اور دکاندار مافیا بھی بہتی گنگا میں اپنے ہاتھ صاف کرنے میں مصروف، اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے شہر بھر میں لگے سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور آٹا کی فراہمی کو شفاف اور غریب کا حق ان تک پہنچانے کیلئے فلور ملز کے نمائندگان کو ہدایات جاری کیں اور لمبی قطاروں میں لگے سائلین کو اس نا گہانی صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں