یو ٹیلیٹی سٹوروں پر گھی اور چینی کی قلت

یو  ٹیلیٹی  سٹوروں  پر  گھی  اور  چینی  کی  قلت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھی، چینی، آٹا، سمیت تمام اشیاء کے نرخ بڑھنے لگیں، یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی گھی، چینی، سمیت دیگر اشیا کی قلت پیدا ہو گئی، شہری شدید پریشانی کا شکارہو کر رہ گئے۔۔۔

روز بروز ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے منافع خور تاجروں نے بھی کمر کس لی، گھی، چینی، سمیت دیگر اشیاء کے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیئے ، یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی گھی اور چینی کی قلت ہو گئی، جس کی وجہ سے عام مارکیٹ میں چینی 105 روپے فی کلو سے 110 روپے فی کلو، جبکہ گھی 620 روپے فی کلو، آئل 650 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے ، اس تمام تر صورتحال کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں،انہوں نے انتہائی کسمپرسی اور ناامیدی کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے صورتحال کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں