بس میں دھماکہ خیز مواد ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دوڑیں

بس میں دھماکہ خیز مواد ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دوڑیں

سرگودھا(نامہ نگار)مسافر بس میں دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم کالر نے موٹر وے سے سرگودھا کی حدود میں داخل ہونیوالی ایک مسافر بس کا نمبر دیتے ہوئے پولیس کو اس میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آ گئے ، اور کوٹمومن کے قریب مسافر بس کو روک کر مکمل تلاشی لی گئی تاہم اطلاع بوگس نکلی جس پر نامعلوم کالر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ دیگر پہلوؤں پر بھی پولیس مصروف عمل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں