پاکستانی کینو کی سعودی عرب میں بڑی مانگ : فہید کاشف

پاکستانی کینو کی سعودی عرب میں بڑی مانگ : فہید کاشف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستانی کینو کی سعودی عرب میں بڑی مانگ ہے ،منفرد ذائقہ میں پاکستان کینو کا کوئی ثانی نہیں،،آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کا کینو اگست میں مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے۔۔۔

جس کے بعد 5 ماہ کے دوران کینو کی مزید اقسام کی پیدوار وقت کی ضرورت ہے ، پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے ٹریڈ آفیسر محمد فہید کاشف نے سرگودھا میں مقامی کینو فیکٹری کے دورے پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کینو مارچ کے آخر میں ختم ہوجاتا ہے ، پاکستان کو فوری طور پر مزید اقسام لگانی چاہئے تاکہ اپریل سے لیکر جولائی کے مہینوں میں یہ پاکستانی کینو مارکیٹ میں فروخت ہوتے رہے ، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوسکے ،محمد فہید کاشف نے بتایاکہ کزشتہ سال پاکستان سے 400 کینٹرز کے ذریعے 11 ہزار ٹن سے زائد کینو سعودی عرب اپکسپورٹ کیا گیا جس سے کم و بیش پاکستان کو 40 کروڈ سے زائد ڈالر کی آمدنی ہوئی ، اس موقعہ پر چودھری محمد نصیر اور محمد بابر نصیر نے سعودی وفد کو کینو کی فیکٹری کا مکمل اور جامعہ تفصیل فراہم کی، سعودی وفد نے باغ سے لیکر اپکسورٹ کوالٹی کے مراحل کا علمی جائزہ بھی لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں