چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی میانوالی کا مختلف سکو لوں کا دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی  میانوالی کا مختلف سکو لوں کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میانوالی محمد اعظم کاشف نے آج تحصیل پپلاں میں چشمہ اور یونین کونسل کچہ گجرات کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول کھولا میں آ ٹھ اساتذہ اور دو نان ٹیچنگ سٹاف غیر حاضر تھے ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیدہ آ باد،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 01 ایم ایل گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈنگ شمالی میں آیا (Care Giver) نہیں تھی ٹیچر کلاس میں اپنا بچہ سنبھالنے میں مصروف تھی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ قاسم والا میں تینوں ٹیچرز ایک ہی کمرے میں بیٹھی تھیں۔ اور موبائل فون بھی جمع نہیں تھے ،گورنمنٹ پرائمری سکول شاہنواز والا، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میلے والی میں تعلیمی حالت بہت کمزور تھی، سی او ایجوکیشن نے اساتذہ کو تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ہدایات دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں