میانوالی میں کینسر کے عالمی دن آگاہی سیمینارز اور واکس کا انعقاد

میانوالی میں کینسر کے عالمی دن آگاہی سیمینارز اور واکس کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)ساری دنیا میں آج 4 فروری کو کینسر کے خلاف آگہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔

اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر عتیق الرحمان کی ہدایات پر ضلع میانوالی کی تمام ہیلتھ فیسلٹیز خصوصی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیسی خیل، تحصیل لیول ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالاباغ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل پپلاں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی میں کینسر جیسے مرض سے آگہی کے لیے سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سینٹر میانوالی میں منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پرونٹیو سروسز ڈاکٹر میاں کاشف علی نے کہا کینسر ایک بہت ہی خطرناک اور جان لیو مرض ہے ۔ دنیا میں ایک کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں اور ہمارے پیارے وطن پاکستان میں ایک لاکھ افراد کینسر سے نبردآزما ہیں۔ اس مرض کے شکار لوگوں میں وزن میں کمی، بھوک کا نہ لگنا، جسم میں گلٹیاں، تھکاوٹ، سستی، کاہلی اور ان کی جلد کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے ۔اگر ان علامات میں کوئی علامات آپ کے اندر پائی جائیں تو فوراً تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول پر قائم کلینکس پر رابطہ کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں