انسپکٹرز کے چھاپے ،جعلی ادویات بر آمد ،6ڈیلر گرفتار

 انسپکٹرز کے چھاپے ،جعلی ادویات بر آمد ،6ڈیلر گرفتار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈویژنل ٹاسک فورس کی زیرنگرانی محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے انسپکٹرز نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 17 لاکھ روپے کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس اور۔۔۔

 چھ ڈیلرز کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر عامر رسول نے بتایا کہ جعلی وملاوٹ شدہ اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے اور اس گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں