عصمت حیات کالونی کی گیس کا پریشر درست کر دیا گیا

 عصمت حیات کالونی کی  گیس کا پریشر درست کر دیا گیا

بھلوال(نمائندہ دنیا)محکمہ سوئی گیس کے ایم ڈی کا فوری ایکشن عصمت حیات کالونی کی گیس کا پریشر درست کر دیا بتایا گیا ہے کہ ۔۔۔

عرصہ دراز سے آر ایم سرگودہا کومتعدد درخواستیں دی کہ عصمت حیات کالونی کے رہائشی کا گیس پریشر کم ہے ان کی گیس انڈسٹری ایریا کو دے دی گئی جس کی وجہ سے گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے جس پرعصمت حیات کالونی کے رہائشی خالد جاوید نے اہل علاقہ کے ہمراہ ملکر ایم ڈی سوئی گیس کو درخواست دی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیکر عصمت حیات کالونی کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کا مسلہ حل کر دیا جس پر اہل علاقہ ایم ڈی سوئی گیس کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے دیرنیہ مطالبہ پورا کر دیا گیا اہل علاقہ نے 2015سے درخواستیں دی تھی۔ لیکن کوئی افسر توجہ نہیں دیتے تھے خالد جاوید نے ایل علاقہ کے ہمراہ ایم ڈی کو درکواست گزاری جس پر فوری ایکشن لیکر پریشر درست کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں