بااثر ملزموں کا شہری کی دکان پر دھاوا ،توڑ پھوڑ ، فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بااثر ملزموں نے پراپرٹی کے تنازع پر شہری کی دکان پر دھاوا بول دیا۔ دکان کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شدید فائرنگ بھی کردی گئی۔
تھانہ ملت ٹائون کے علاقے یوسف ٹائون میں واقع غلام شفیق کی دکان پر ملزم لطیف اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے پراپرٹی کے تنازع پر دھاوا بول دیا گیا۔ ملزموں نے دکان میں موجود افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ڈنڈوں سوٹوں سے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دکان کاسامان تباہ کردیا جبکہ بعد ازاں ملزمون کی جانب سے فائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمو ں کی تلاش شروع کردی ہے ۔