ٹریفک بلاک کرنے سے روکنے والے اہلکاروں پر تشدد

ٹریفک بلاک کرنے سے روکنے والے اہلکاروں پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین شاہراہ پر کار کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے بوہڑ چوک کے قریب ملزم صداقت حسین اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے مین شاہراہ پر گاڑی کھڑی کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کررکھا تھا۔ جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی تھی۔ جنہیں گاڑی ہٹانے کا کہا گیا تو ملزموں نے ٹریفک اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے یونیفارم بھی پھاڑ دی ۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں