میانوالی:آٹا اور میدہ سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی گئی

میانوالی:آٹا اور میدہ سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی گئی

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل شریف اور فوڈ گرین انسپکٹر محمد اویس اشرف کی بڑی کارروائی 1600 گٹو آٹا و میدہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر دونوں ٹرکوں کو قبضہ میں۔۔۔

 لیکر ڈرائیوروں کے خلاف تھانہ داؤد خیل میں ایف آئی درج کراکر دونوں ڈرائیوروں اور ٹرکوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔محکمہ فوڈ نے داؤدخیل سی پیک انٹر چینج سے دوران چیکنگ مشکوک ٹرک نمبر TKP 811 کے ڈرائیور خان محمد سکنہ وزیرستان سے 800 گٹو آٹا اور ٹرک نمبر TKV 846 کے ڈرائیور رحمت سکنہ کوہاٹ سے 800 گٹو میدہ وزن 40, 40 کلو گرام فی گٹو برامد کر کے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف تھانہ داؤدخیل میں ایف آئی آر درج کرا دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل شریف نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں سخت چیکنگ کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اگر کوئی گاڑی گندم کی سمگلنگ میں پکڑی گئی تو گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی اور برآمد شدہ گندم اور آٹا کو کار سرکار میں ضبط کر کے سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں