محکمہ جنگلات میں درجہ چہارم کی بھرتی کے انٹرویوز منسوخ

محکمہ جنگلات میں درجہ چہارم کی بھرتی کے انٹرویوز منسوخ

میانوالی (نامہ نگار)محکمہ جنگلات میانوالی میں درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے7جنوری کو ہونیوالے انٹرویوز کو تاحکم ثانی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

مہتم جنگلات میانوالی کے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی سکیم کندیاں فاریسٹ پارک کیلئے درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے جو انٹرویو 7فروری کو ہونے تھے ان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بھرتی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے تحت منسوخ کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں