مزید 73 افسر وں کو سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات،فعال کرنیکا حکم

 مزید 73 افسر وں کو سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات،فعال کرنیکا حکم

سرگودھا(نامہ نگار ) گورنر پنجاب کی جانب سے ضلع میں مزید 73 افسر وں کو سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول کے اضافی اختیارات دے کر ۔۔۔

انہیں فوری طور پر فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ احکامات ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی بھجوائی گئی استدعا پر جاری کئے گئے ہیں، قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیاتی اداروں کے چیف افسران اور محکموں کے ضلعی افسران کو یہ اختیارات حاصل ہیں، تا ہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں تحصیل سطح کے افسران کو بھی یہ خصوصی اختیارات سونپے گئے ہیں، جن کی اولین ترجیح ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کا کنٹرول اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں