نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں بھی سیوریج کا نظام بری طرح متاثر

نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں بھی سیوریج کا نظام بری طرح متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کے دیگر علاقوں کی طرح نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہے ۔

 گلیوں میں گٹروں کا پانی کھڑا ہونے سے تعفن بدبو کے ساتھ ساتھ پیٹ اور آنکھوں کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، تفصیل کے مطابق شہر بھر کی طرح گنجان آباد علاقہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک زیڈ میں گٹروں کا پانی عرصہ دراز سے کھڑا ہے ، جس کی وجہ سے علاقہ میں متعدد بیماریاں جنم لے رہی ہیں، علاقہ مکینوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے ، کارپوریشن کا عملہ مہینے میں ایک دو مرتبہ آ کر چند مخصوص گٹروں کی صفائی کرتا ہے ، جبکہ اکثر گٹر بند ہیں، ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا، علاقہ مکینوں نے متعدد بار کارپوریشن کے متعلقہ شعبہ کو بھی شکایات کی لیکن تا حال بے سود ثابت ہوئی ہے ، علاقہ مکینوں فضل شیخ، محمد یار، نثار، امجد، ارسلان وغیرہ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سمیت سی ای او کارپوریشن کو اس مسئلہ کے فوری حل کی اپیل کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں