سرکاری محکموں میں تبادلوں کے بعد انتظامی سیٹ اپ متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرکاری محکموں میں حالیہ تبادلوں کے باعث جہاں انتظامی سیٹ اپ معمول پر نہیں آ سکا ۔۔۔
وہاں سرگودھا ڈویژن کے اکثر سرکاری محکموں جن میں ایکسائز ،صحت، ایجوکیشن ،کارپوریشنز قابل ذکر ہیں کے مالی امور متاثر ہو رہے ہیں، بالخصوص اخراجات کی مد میں فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث ایک طرف تو محکموں کے روزمرہ امور متاثر ہیں اور دوسری طرف ادائیگیاں نہ ہونے سے بعض محکموں کے ملازمین و پنشنرز کی ایک بڑی تعداد انتہائی کسمپرسی کا شکار ہو کررہ گئے ہیں، دفاتر کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث کنکشن کاٹے جا رہے ہیں، جن افسران کے تبادلے نہیں ہوئے وہ بھی کسی بھی کام کو ہاتھ لگانے کیلئے تیار نہیں اور نئے آنیوالے ابھی سیٹوں پر براجمان نہیں ہوئے جس کی وجہ سے دفاتر کے دیگر امور بھی متاثر اورسائلین کی ایک بڑی تعداد خوار ہو رہی ہے ۔