3سال سے سیدل راجباہ کی صفائی نہ ہوئی ،کاشتکاروں کا احتجاج

3سال سے سیدل راجباہ کی صفائی نہ ہوئی ،کاشتکاروں کا احتجاج

سرگودھا(نامہ نگار ) نواحی موضع بکھر بار سے گزرنے والے سیدل راجباہ کی صفائی تین سال سے نہ ہونے۔۔۔

 کے باعث ٹیل پر واقع رقبہ جات کے کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے ، اسد عباس،محمد الیاس، ساجد ، احسان عبداﷲ،پرویز، ساجد،محمد اقبال، قیصر،امجد اور افضل و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ راجباہ کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیل تک پانی کی دستیابی ناممکن ہو کر رہ گئی ہے اور کاشتکاروں کے رقبہ جات کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، باعث تشویش امر یہ ہے کہ تمام کاشتکار وں سے آبیانہ اور ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے ، محکمہ انہار افسران کو متعدد مرتبہ دادرسی کی اپیل کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،راجباہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں