شہر کے بیشتر پٹرول پمپ بند، شہری خوار ہو کر رہ گئے

 شہر کے بیشتر پٹرول پمپ بند، شہری خوار ہو کر رہ گئے

سرگودھا(نامہ نگار ) بد انتظامی اور مالکان کی مناپلی ، شہر کے بیشتر پٹرول پمپ بند، شہری خوار ہو کر رہ گئے ۔۔۔

جبکہ ذخیرہ اندوزوں کی پھرسے چاندی ہونے لگی، تفصیل کے مطابق ہفتہ کی شام اچانک شہر کے پیٹرول پمپ بند ہو نا شروع ہو گئے اور اتوار کے روز بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جبکہ ذخیرہ اندوز بھی میدان میں اتر آئے جس سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایجنسیوں پر پٹرول تین سو روپے فی لیٹر تک فروخت ہو تا رہا ،اور انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی، پمپ مالکان کے مطابق پٹرول کی سپلائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے مشکلات ہیں جبکہ بعض کا یہ بھی کہنا تھا کہ پٹرول مزید مہنگا ہونے کے پیش نظر لوگوں نے سٹور کرنا شروع کر دیا تھا اس لئے پمپ بند کرنا پڑے ، دوسری طرف شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلی نوٹس لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں