ٹریفک حادثات:2022میں سرگودھا ڈویژن کا پہلانمبر رہا

ٹریفک حادثات:2022میں سرگودھا ڈویژن کا پہلانمبر رہا

سرگودھا(نامہ نگار)2022میں ٹریفک حادثات، ہلاکتوں اور زخمیوں کی شرح کے اعتبار سے سرگودھا ڈویژن پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر رہا۔۔۔

جس کی وجہ اوور سپیڈ اور ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 2022 کے دوران سرگودھا ڈویژن کے اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی اور بھکر میں 10 ہزار 164 ٹریفک حادثات رجسٹرڈ ہوئے ، جن میں 254 ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد 10 ہزار 181 افراد بتائی گئی، جو کہ 2021 کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہونے کیساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت اور پنجاب کے کسی بھی ڈویژن میں ہونیوالے حادثات، ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں