مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طر ح متحد :عبدالغفار روپڑی

 مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طر ح متحد :عبدالغفار روپڑی

سرگودھا(دنیا فورم ) مرکزی امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حضرت مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے صوبائی امیر پنجاب حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی ،ناظم اعلیٰ قصور میاں منشاء ثاقب ۔۔۔

ضلعی امیر انجینئر مولانا محمد سلیم کے ہمراہ دورہ سرگودھا کے موقع پر دنیا فورم میں خصوصی طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طر ح متحد ہے جو کشمیر کی آزادی کیلئے واضح پیغام ہے آزادی کی تحریک میں کشمیر ی اکیلئے نہیں کشمیر یو ں سے ہما را جسم و جا ں کا رشتہ ہے بھارت نے کشمیر یو ں کو 75سالو ں سے یر غمال بنا یا ہو اہے ، آزادی ان کا حق ہے ۔ اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی بھا رتی فوج کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے ،پاکستان کشمیر یو ں کی مضبوط آواز ہے ۔ پوری قوم اپنے اندر اتحاد، اتفاق، باہمی بھا ئی چارے اور ہم آہنگی کو مستحکم بنا ئے تاکہ پاکستان کی کشمیر یو ں کے حق میں آواز کو تقویت مل سکے ، اس موقع پر انہوں نے سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کی بھی شدید الفاط میں مذمت کی اور کہا کہ یہ گھٹیا حرکت اسلامو فو بیا کا ہی شاخسانہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں