سانحہ پشاور پولیس لائن :شمعیں روشن کرنے کی تقریب

 سانحہ پشاور پولیس لائن :شمعیں روشن کرنے کی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سانحہ پشاور پولیس لائن کے حوالہ سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر کے باہر شمعیں روشن کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

 تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل، ڈی ایس پی سٹی ناصر، اے ڈی سی آر فیضان، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن طارق پرویا سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور پشاور پولیس لائن کے شہداء کی مغفرت، لواحقین کو صبرو جمیل اور ملک پاکستان میں امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر کمشنر، آر پی او اور دیگر افسران کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں