سرچ آپریشن‘30مسلح افراد نے ہوٹل کی تلاشی سے روک دیا

 سرچ آپریشن‘30مسلح افراد نے ہوٹل کی تلاشی سے روک دیا

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ پیرپہائی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ، دوران سرچ آپریشن مخبر نے بنی افغان اڈا پر مقامی ہوٹل میں چند مشکوک افراد کی اطلاع دی۔

پولیس اور ایلیٹ فورس مشکوک افراد کی سرچنگ کیلئے مقامی ہوٹل میں گئی تو 25سے 30کے قریب مسلح افراد آ گئے اور تلاشی کی کارروائی رکوانے کیلئے پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت شروع کردی،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت پر نوٹس لیا اور ان شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی بھاری نفری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں