مہنگائی نے متوسط طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ،کھاد نایاب

مہنگائی نے متوسط طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ،کھاد نایاب

بھیرہ(نامہ نگار ) اشیا ضروریہ کے روز بروز بڑھتے نرخوں نے متوسط طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ڈیزل پٹرول اور کھاد نایاب ہوگئی ہے ماڈل مارٹ میں سرکاری آٹا پرائیویٹ اور مارٹ کے ملازمین کے ذریعہ سستے داموں خرید کر مافیا ایسے مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔

سماجی رہنماؤں محمد شکیل ندیم آصف علی حسن محمد رمضان تنویر حسین محمد صغیر اور عبدالستار نے کہا ہے کہ بھیرہ کے لیے آٹا کا سرکاری کوٹہ 600تھیلا روزانہ مقررہ ہے جب کے فرضی خریداری کے ذریعے شہر میں اس کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ مارٹ ملازمین اور پرائیویٹ افراد کی روزانہ خریداری کی تحقیقات کے لئے مارٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے راہنمائی لے کر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کو آٹا کی فراہمی جاری رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں