سانحہ پشاور کے شہداکو خراج عقیدت ،شمعیں روشن کی گئیں

میانوالی (نامہ نگار )سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلہ میں جہاز چوک میانوالی پر شمعیں روشن کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعد بن خالد اور سی او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف نے مختلف سکولوں اور دینی مدارس کے طلبہ کے ہمراہ شمعیں روشن کیں۔
اس موقع پر سی او ایم سی خالد خان،ضلع کونسل آفیسر علی مہران خان سول سوسائٹی انجمن تاجران، میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعد بن خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پشاور کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ بعدازاں شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی۔