بدلتے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہونے دیں،ڈاکٹر عتیق

بدلتے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہونے دیں،ڈاکٹر عتیق

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر عتیق الرحمان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میانوالی میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے سلسلہ میں ڈینگی کی انڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لائحہ عمل اور انکے ٹارگٹ سو فیصد حاصل کرنے کی پلاننگ کی۔

 انہوں نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی اپنی کمیونٹی میں اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹیز کو تیز کردیں تاکہ ہم اس بدلتے موسم میں ڈینگی کے لاروے کی افزائش نسل بالکل نہ ہونے دیں۔ ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پھیل جائیں اور ہر اس جگہ جہاں ڈینگی کے مچھر کی افزائش ہو سکتی ہے اس بریڈنگ سائٹ کو ختم کریں۔ خاص طور پر کباڑخانے ،نرسریز،قبرستان،ہوٹلز، ٹائر شاپس اور زیر تعمیر عمارات روزانہ کی بنیادوں پر چیک کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں