جشن بہاراں :محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ میچ کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)جشن بہاراں میانوالی کے موقع پر فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ میچ کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں نے کرکٹ میچ کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر ممتاز خان نے ڈپٹی کمشنر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو جشنِ بہاراں سپورٹس گالا کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ جشنِ بہاراں کے دوران محکمہ سپورٹس نے کرکٹ، فٹ بال، اور والی بال کے میچز کا انعقاد کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن بہاراں کے پروگرامز میں کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل اس میں حصہ لے اور ان کی ذہنی و جسمانی نشونما میں اضافہ ہو سکے ۔