تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں 3روزہ فری میڈیکل کیمپ کل سے ہو گا

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں  3روزہ فری میڈیکل کیمپ کل سے ہو گا

بھیرہ(نامہ نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں 3روزہ فری میڈیکل کیمپ 20مارچ سے شروع ہوگا ۔۔۔

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کیمپ 22 مارچ تک جاری رہے گا کیمپ میں صبح 9سے سہ پہر 4بجے تک مریضوں کے خون شوگر ہیپاٹائٹس بلڈ پریشر اور حاملہ خواتین کے فری ٹیسٹ اور انہیں ادویات دی جائیں گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں