کبڈی کا کھیل ہمارے ضلع کی ثقافت ہے :عادل عبداللہ

کبڈی کا کھیل ہمارے ضلع  کی ثقافت ہے :عادل عبداللہ

دادخیل(نما ئندہ دنیا)عادل عبداللہ خان روکھڑی امیدوار برائے حلقہ پی پی 86و سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ کبڈی کا کھیل ہمارے ضلع کی ثقافت ہے اور اس کھیل میں طاقت اور جرات مند ہونا ضروری ہے۔۔

 داودخیل کے نوجوانوں کی کارکردگی کو دیکھ کر بہت خوشی ہو ہے کبڈی انتظامیہ کے انتظامات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبڈی میچ داودخیل کے موقع پر بطور مہمان خصوصی میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

 

 

 اس موقع پر انکے ہمراہ مزدور لیڈر و سیاسی راہنما ملک بشیر اترا ،ضیااللہ خان شریف خیل ۔حفیظ اللہ خان نمبردار و سابق کونسلر ، ساجد خان نیکو خیل راہنما پی ٹی آئی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں