سی ای او ہیلتھ میانوالی ندیم رضا کا تحصیل ہسپتال کالاباغ کا دورہ

سی ای او ہیلتھ میانوالی ندیم رضا کا تحصیل ہسپتال کالاباغ کا دورہ

کالاباغ ( نمائندہ دنیا )سی ای او ہیلتھ میانوالی ندیم رضا ملک کا تحصیل ہسپتال کالاباغ کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی ،سی ای او ہیلتھ میانوالی ندیم رضا ملک نے گزشتہ روز کالاباغ ہسپتال کا دورہ کیا۔

ہسپتال میں ناقص صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے صفائی پر مامور سپروائزر کی سرزنش کی انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات پر کسی قسم کی کوتاہی قابلِ قبول نہیں ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں سہولیات کی فراہمی کا بھی معائنہ کیا۔زیرِ علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہسپتال کالاباغ ڈاکٹر مسعود احمد قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں