ڈپٹی کمشنر کا میلہ گراؤنڈ سے ملحقہ ایریا کا دورہ ‘ صفائی کا جائزہ

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا میلہ گراؤنڈ سے ملحقہ ایریا میں صفائی ستھرائی کے عمل کا موقع پر جائزہ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ایم سی عملہ کو احکامات جاری کئے ۔۔
کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو تیز رفتار بنایا جائے سست روی کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ترضلع کونسل اور ایم سی کا عملہ متحرک رہے اور قابل استعمال مشینری کے ذریعے شہر کو صاف ستھرا اور نکاسی آب کا مسلئہ حل کیا جائے شہر میں کہیں بھی بارشی پانی کھڑا نظر نہ آئے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔