سیاسی انتقام میں امپورٹڈ حکومت اندھی ہو چکی : امین اللہ

سیاسی انتقام میں امپورٹڈ حکومت اندھی ہو چکی : امین اللہ

دادخیل(نما ئندہ دنیا)ملک کی تاریخ کا بدترین تشدد کیا جا رہا ہے سیاسی انتقام میں امپورٹڈ حکومت اندھی ہو چکی ہے نہتے اور بے قصور عوام پر شیلنگ اور تشدد ایسے لگتا ہے ۔۔

کہ کسی دہشت گردوں کو گرفتار کیاجا رہا ہے عدالتوں کے فیصلوں کی بھی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں توشہ خان سے عمران خان پر گھڑی کا الزام لگانے والے پورا ٹبر گھڑیاں چور۔کار چور۔نکلے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے امین اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک میں کپتان عمران خان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ان چور لٹیروں کو علم ہو گیا ہے کہ ملک کی عوام اپنے قا ئد عمران خان سے محبت کرتی ہے حکومت ریلی سے روک رہی ہے اور عدالت پیشی پر ہمارے قاد عمران خان نکلتے ہیں تو ملک کی بڑی ریلی کی شکل اختیار کر جاتی ہے جس سے امپورٹڈ حکومت کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں