ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کا سلاٹر ہائوس کا دورہ، صفائی کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کا سلاٹر ہائوس کا دورہ، صفائی کا جائزہ لیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کا سلاٹر ہاوس کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے سلاٹر ہاؤس میں صفائی ستھرائی کے نظام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع السلام اور ویٹر نری آفیسر ڈاکٹر صابر حسین نے ڈپٹی کمشنر کو مذبحہ خانہ میں ذبحہ ہونے والے جانوروں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر میونسپل کمیٹی کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ سلاٹر ہاؤس سے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے اور صفائی کے نظام کو روزانہ کی بنیادوں پر سرانجام دیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں