پنجاب میں 20سے 22مارچ تک ہیلتھ ویک منایا جائیگا

 پنجاب میں 20سے 22مارچ تک ہیلتھ ویک منایا جائیگا

میانوالی (نامہ نگار)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب علی جان خان کی زیر نگرانی پورے پنجاب میں 20سے 22مارچ تک ہیلتھ ویک منایا جا رہا ہے ۔

 اس سلسلہ میں ضلع میانوالی میں بھی تمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ہیلتھ ویک کے حوالے سے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ندیم رضا ملک نے اپنے آفس میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ہیلتھ ویک میں ضلع میانوالی کی 8سلیکٹڈ ہیلتھ فیسیلٹیز جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی، تحصیل لیول ہیڈکوارٹر ہاسپیٹل کالاباغ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہاسپٹل عیسی خیل، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل پپلاں، رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں، رورل ہیلتھ سنٹر کمرمشانی، رورل ہیلتھ سنٹر موسء خیل اور بنیادی مرکزصحت اباخیل شامل ہیں۔ جن لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تمام متعلقہ سٹاف،سنٹر انچارج اور سنٹر فوکل پر سن کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے اور ڈاکٹر محمد رفیق خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (HR&MIS)اس ہیلتھ ویک کے فوکل پرسن ہونگے ۔ اس ہیلتھ ویک میں ان تمام دی گئی ہیلتھ فیسلٹیز / ہسپتالوں میں لوگوں کے مختلف ٹیسٹ جس میں ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، ایچ آئی وی، ملیریا، شو گر، ٹیوبرکلوسس اور بلڈ پریشر شامل ہیں۔

 

 

 اس کے علاوہ حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی خصوصی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں