انتہائی ناقص خام مال سے بیسن کی پسائی،فروخت عروج پر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی غلہ منڈی اوراطراف کے علاوہ بھی کئی ایسے مقامات ہیں۔
جہاں چکیوں کے ذریعے انتہائی ناقص خام مال سے بیسن کی پسائی اور فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے ،اس گھناؤنے کاروبار میں بروکر سے لے کر دوکاندار تک ملوث ہیں شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی دوکاندار ہاتھوں سے پسے اس سستے بیسن کو فروخت کرتے ہیں،اور ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ معمولی لاگت میں تیار ہونیوالا یہ بیسن اصل کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے ،یہی نہیں اسکے استعمال سے لوگوں میں پیٹ کے امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔