سیوریج کا پانی ، ٹوٹی گلیاں طفیل ٹاؤن کی خاص پہچان

سیوریج کا پانی ، ٹوٹی گلیاں طفیل ٹاؤن کی خاص پہچان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیوریج کا ابلتا پانی اور ٹوٹی پھوٹی گلیاں طفیل ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں کی خاص پہچا ن بن گئیں’ تعفن اور سیوریج کے۔۔۔

 گندے پانی کے گھروں کے سامنے جمع رہنے سے جہاں لوگوں کی آمد و فت نا ممکن ہوکر رہ گئی ہے وہاں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال بیماریوں میں اضافہ کا موجب بنی ہوئی ہے ’ علاقے کا سیوریج کا نظام انتہائی بگڑ چکا ہے ’ جوہڑوں کی شکل میں کھڑے پانی پر پلنے والے مچھر ڈینگی اور ملیریا جیسے مہلک امراض کا بھی سبب بن سکتے ہیں’ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا آواز بلند کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار بخوبی سر انجام دے رہی ہے ’ مسلسل نظر انداز کیے جانے پرعلاقہ مکینوں نے ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں