نوجوانوں میں الحاد پسندانہ رجحانات کے خاتمہ کیلئے سیمینار

نوجوانوں میں الحاد پسندانہ رجحانات کے خاتمہ کیلئے سیمینار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام نوجوانوں میں الحاد پسندانہ رجحانات۔۔۔

اور ان کے خاتمے کے لیے مناسب لائحہ عمل پر غور و فکر کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جس کے ذریعے نوجوان نسل میں تیزی سے پھیلتے الحاد پسندانہ رجحانات کی حوصلہ شکنی کی گئی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد سعد صدیقی نے کہا کہ الحاد بنیادی طور پر نعوذباﷲمعبود کے وجود سے انکار اور کفر کو کہتے ہیں۔ ایسے عقیدے کو ماننے والے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کائنات میں نعوذباﷲ کوئی خدا موجود نہیں ہے بلکہ یہ خود بخود وجود میں آئی ہے اور ایک دن خود بخود ہی ختم ہو جائے گی۔ اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عقائد پر یقین کامل رکھنے کے ساتھ ساتھ خود کو اللہ کی عبادت میں مشغول کرتے ہوئے دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا تاکہ کوئی بھی ہماری اس رسی کو نہ توڑ سکے جس کو تھام کر ہم اللہ کے قریب ہوتے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر فرحت نسیم علوی نے ڈاکٹر سعد صدیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں