نامیوالی میں گھوڑے کی دولتی سے 3سالہ بچہ شدید زخمی

 نامیوالی میں گھوڑے کی دولتی سے 3سالہ بچہ شدید زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)نواحی گاؤں نامیوالی میں گھوڑے نے ٹانگ مار کر ایک کمسن بچے کو زخمی کر دیا۔۔۔

 محمد نعیم کا 3سالہ بیٹا محمد اسد کھیلتے کھیلتے گھوڑے کے پا س چلا گیا اور لاعلمی میں جونہی اس کی ٹانگ پکڑنے کی کوشش کی توتھوڑے نے اسے دولتی مار دی جس وہ اچھل کر دور جا گرا ۔ ریسکیو سٹاف نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں