گھنڈی قبرستان میں نکاسی آب نہ ہونے سے قبریں تباہ

گھنڈی قبرستان میں نکاسی آب نہ ہونے سے قبریں تباہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث گھنڈی قبرستان میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پانی قبرستان میں جمع ہو جاتا ہے۔

 جب کہ قبرستان سے ملحقہ کندیاں میانوالی لنک روڈ سے پانی بھی قبرستان میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں قبرستان تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے ،بیشتر قبریں منہدم ہو چکی ہیں،نام ونشان بھی ختم ہو چکے ہیں، اہل علاقہ ساری صورت حال میں شدید ذہنی تنائو کاشکار ہیں شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ ہے کہ گھنڈی قبرستان کاموقع ملاحظہ کرکے قبرستان میں نکاسی آب کا مناسب انتظام کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں