مفت آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مفت آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مٹھہ ٹوانہ شہر میں مفت آٹا کی مبینہ غیر منصفانہ و غیر مستحقین میں تقسیم کیخلاف عوامی مظاہرہ کیا گیا۔

 جس کے نتیجہ میں شہر کے مرکزی چوک پر ٹریفک پانچ گھنٹے تک معطل رہی جس کی وجہ سے مٹھہ ٹوانہ کا دیگر علاقہ جات سے زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا اور آمدورفت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بلدیہ مٹھہ ٹوانہ میں آٹے کی تقسیم کا سسٹم نہیں بنا سکی جو ضلع کے دیگر قصبات اور دیہاتوں میں رائج و واضع کیا گیا ہے ۔ بلدیہ کے چیف آفیسر نے آٹے کی تقسیم کی خود نگرانی کی بجائے ماتحت اہلکاروں کے ذمہ لگا دی جس کے نتیجہ میں 100 گٹو آٹا تقسیم سے پہلے ہی غائب ہو گئے جس کا الزام مستحقین پر لگا دیا گیا ہے کہ وہ چوری کر کے لے گئے ہیں۔ سماجی شخصیت ملک شاہ نواز نے کہا کہ من پسند لوگوں کو آٹا دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مظاہرہ ہوا ہے جبکہ بلدیہ کے اہلکار کہتے ہیں مستحقین زیادتی کر رہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں