ضلع بھکر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

ضلع بھکر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھکر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ کیساتھ منا یا گیا ،اس موقع پر ضلعی سطح کی مرکزی تقریب کی پرچم کشائی۔۔۔

 ڈی سی آفس کے خوبصورت سبزہ زار میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید تھے ۔تقریب میں مہمانان گرامی نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیاگیا اور پولیس اور ریسکیو1122کے چاق و چوبند دستے نے پریڈکرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نور محمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو قائد کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو من حیث القوم اپنے اسلاف کے زریں اصولوں کی کامل پیروی کرتے ہوئے شبانہ روز محنت کے بے مثال عزم سے کام کرنا ہوگا۔ ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ ہمیں انفرادی طور پر ملک کی بہتری کیلئے حقیقی معنوں میں خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر کام کر نا ہو گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں