اہل امیدوار ہی محکمانہ ترقی کے حقدار ہونگے ،ڈی پی او

اہل امیدوار ہی محکمانہ ترقی کے حقدار ہونگے ،ڈی پی او

کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مطیع اللہ خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل فرخ سہیل سندھو کی سربراہی میں۔۔۔

 میانوالی سپورٹس کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کے لیے لسٹ بی ون کا تحریری امتحان کا انعقاد کیاگیا،اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں میں استعداد کار بڑھانے اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں محکمانہ ترقی اہم کردار ادا کرتی ہے ، اہل امیدوار ہی محکمانہ ترقی کے حقدار ہوں گے نظم و ضبط کا ہر صورت میں خیال رکھا جائے کسی امیدوار کے پاس امتحان سے متعلقہ مواد ہونے کی صورت میں اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے عملے کو بھی الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات کیں،ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ دوران پیپر شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر لائن پر نگرانی کے لئے دو افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ دو لائنوں کی نگرانی کے لئے ایک ڈی ایس پی کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں