مفت آٹا کی تقسیم میں شفافیت برقرار رکھیں،نورمحمد اعوان

مفت آٹا کی تقسیم میں شفافیت برقرار رکھیں،نورمحمد اعوان

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید ماڈل بازار، سپورٹس جیمنیزیم بھکر۔۔۔

 اور کوٹلہ جام میں مفت آٹا کی تقسیم کے عمل کے جائزہ کیلئے پہنچے ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفت آٹا کی تقسیم کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے اس ضمن میں آٹا پوائنٹس کی تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ جاری رکھی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اور انتظامی امور میں کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ہے کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو مفت آٹا پوائنٹس پر تکالیف سے بچایا جائے اور تیز رفتاری کیساتھ آٹا کی تقسیم کا عمل مکمل کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں