یوم پاکستان پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،ماہر نشانہ باز تعینات

یوم پاکستان پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،ماہر نشانہ باز تعینات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یوم پاکستان کے موقع پر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ، حساس تنصیبات کی نگرانی۔۔۔

اہم عمارتو ں پر ماہر نشانہ بازوں کے علاوہ سرکاری و نجی تقریبات کے حوالے سے پولیس کی طرف سے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے اضافی دستے تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ عارضی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل جاری رہا، مرکزی اور دیگر مقامات پر منعقدہ تقریبات کی سکیورٹی کیلئے ساڑھے تین سو سے زائد پولیس اہلکاروں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ رضا کاروں نے بھی فرائض انجام دیئے اور ڈی پی او نے کنٹرول روم اور ایس ڈی پی اوز گشت کے ذریعے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں