آرٹس کونسل کمپلیکس میں میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب

 آرٹس کونسل کمپلیکس میں میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

 کمشنر محمد اجمل بھٹی اور ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور ضلعی پولیس آفیسر فیصل کامران کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی جبکہ پولیس بینڈ نے قومی ترانے کی دھن بجائی ۔ کمشنر نے آر پی او کے ہمراہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام روشنی کا سفر کے عنوان سے جدوجہد آزادی کے حوالے سے تحریک پاکستان کی تصویری عکس بندی کی نمائش کا افتتاح کیا۔ مہمانوں نے نمائش کا تفصیلی معا ئنہ کیا اور اس میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کر کے خوب داد وصول کی۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے آزادی مملکت پاکستان کا خواب دیکھا جو سچ ثابت ہوا اب ہم نے اس ملک کو پرامن، صاف ستھرا ، سرسبز و شاداب اور ترقی یافتہ بناناہے ۔ ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد و وفا کا دن ہے ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ 23مارچ ہمارا تاریخ ساز دن ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں