سرکاری کالونیوں کے پلاٹوں پر قبضے چھان بین ٹھپ الاٹیوں کی بڑی تعداد خوار ہو کر رہ گئی

سرکاری کالونیوں کے پلاٹوں پر قبضے چھان بین ٹھپ الاٹیوں کی بڑی تعداد خوار ہو کر رہ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابقہ ادوار کے دوران دیہی علاقوں میں شروع کی گئی بھٹو سکیم کے تحت پلاٹوں پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف چھان بین۔۔۔

 ٹھپ ہونے سے عملدرآمد بھی خواب بن کر رہ گیا ہے جبکہ ا لاٹیوں کی ایک بڑی تعداد خوار ہو کرر ہ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق سابقہ ادوار کے دوران پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا کے دیہی علاقوں میں بھی بھٹو سکیم کے نام پر بنائی گئی کالونیاں سیاسی عدم استحکام اور بیوروکریسی کی غلام گردشوں کی بھینٹ چڑھ گئیں جہاں نہ صرف منظور نظر افراد کو نوازا گیا بلکہ بعدازاں زیادہ تر سرکاری پلاٹوں پر بااثر افراد قبضے جما کر بیٹھ گئے اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو حکام نے نوٹس لیتے ہوئے 2019میں سابق کمشنر سرگودھا کو معاملات کی چھان بین اور صورتحال کا تدارک کر کے عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی مگر تاحال کوئی ایکشن نہیں ہو سکا،جبکہ ان دیہی علاقوں کی بھٹو سکیموں کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ مرکزی روڈز سکڑ کر ایک چھوٹی گلی کا روپ دھار چکے ہیں اسی طرح تمام اندرونی گلیاں 32فٹ تھیں جو اب آٹھ فٹ تک رہ گئی ہیں اور 14فٹ چوڑ ے رکھے گئے سرکاری کھالوں پر بھی ناجائز قابضین نے قبضے جمع لئے ہیں،سائلین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں