آٹا غائب،چوروں نے مفت کیا دیناہے ،جاویدرضوی

آٹا غائب،چوروں نے مفت کیا دیناہے ،جاویدرضوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے رہنما جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ چوروں نے غریب کو مفت آٹا کیا دینا ہے۔

 آٹا مارکیٹ سے ہی غائب کر دیا گیا، پرچون میں آٹا 150 روپے فی کلو میں بھی نہیں مل رہا، مفت آٹا کا ڈھونڈورا پیٹنے والوں سے سوال ہے کہ کیا کچن آئٹم میں صرف آٹا ہی آتا ہے ، عوام باقی لوازمات کہاں سے لائیں گے ، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 75 سالہ تاریخ میں بلند ترین سطح 46 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور شہباز شریف کے اپنے بقول مہنگائی میں مزید اضافہ ہونا ہے ، حکمران ٹولہ صرف سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ اور سیاسی مخالفین اقتدار میں بیٹھنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، جس سے نا صرف پاکستان تباہی کی طرف جا رہا ہے بلکہ غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، ملک پر برسر اقتدار رہنے والے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ بیروزگاری کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں